عائشہ عمرکوہم شکل کی ڈانس ویڈیونےپریشان کردیا

0
153

پاکستان شوبزانڈسٹری کی مشہورومعروف اداکارہ عائشہ عمرکوایک ہم شکل لڑکی کےڈانس کی ویڈیو نے پریشان کردیا۔
فوٹواینڈویڈیوشیئرنگ ایپ انسٹاگرام پرایک ویڈیوکےخوب چرچے ہورہے ہیں ،جس میں سب سے اہم بات یہ کہ اس ویڈیومیں ایک لڑکی ڈانس کررہی ہے۔جوکہ اداکارہ عائشہ عمرکی ہم شکل ہی نہیں بلکہ عائشہ عمربھی اس کودیکھ کرایک بارچونک گئیں کہ یہ میں ہوں یاپھرکوئی میری ہم شکل ہے۔
مذکورہ ویڈیو عائشہ عمر نے اپنی انسٹاگرام سٹوری پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کسی نے مجھے اس ویڈیو پر ٹیگ کیا تھا، ایک لمحے کیلئے تو ویڈیو دیکھ کر میں خود بھی حیران رہ گئی تھی کہ کہیں یہ میں تو نہیں۔
اداکارہ نے مداحوں سے سوال کیا کہ کیا یہ مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلیجنس) سے تیار کردہ اے آئی ویڈیو ہے یا کوئی واقعی میری ہم شکل لڑکی ہے؟

Leave a reply