عاطف اسلم نے ماہِ رمضان کی آمد پر اپنا نیا کلام’ اللہ ہو اللہ ‘ ریلیز کردیا

0
155

لاہور:(پاکستان ٹوڈے) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم تاجدارِ حرم‘، ’مصطفیٰ جانِ رحمت پر لاکھوں سلام‘ اور ’وہی خدا ہے‘ کے بعد اب عاطف اسلم نے رمضان المبارک کی آمد پر نیا کلام ’ اللہ ہو اللہ ‘ جاری کردیا ہے۔

اس روح پرور کلام کی ویڈیو کو صرف ایک ہی دن میں ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب پر 6 لاکھ سے زائد ویوز مل چُکے ہیں۔

عاطف اسلم کی سحر انگیز آواز اور بادشاہی مسجد کے خوبصورت مناظر نے کلام کی خوبصورتی کو چار چاند لگادیے ۔

اس کلام کے ہدایتکار جامی ہیں جبکہ اس کی موسیقی احسن پرویز نے ترتیب دی ہے، عاطف اسلم کی جادوئی آواز میں تیار کیے گئے کلام کو مداحوں کی جانب سے بے حد سراہا جارہا ہے۔

عاطف اسلم، گلوکار اپنے کئی انٹرویوز میں مکہ مکرمہ میں اذان دینے کی خواہش کا بھی اظہار کر چُکے ہیں۔

Leave a reply