عاطف کی بیٹی مریم نواز سے بازی لے گئی

0
50

عالمی شہرت یافتہ گلوکارو اداکار عاطف اسلم کی بیٹی ‘حلیمہ عاطف‘ کی نئی تصویر سوشل میڈیا پر چھا گئی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عاطف اسلم کی جانب سے پوسٹ کی گئی تصاویر میں بیٹی حلیمہ عاطف کے قیمتی جوتے اور کپڑے صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئے۔

گزشتہ روز عاطف اسلم کی جانب سے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی بیٹی اور اپنی تصاویر کی سلائیڈ پوسٹ انسٹاگرام پر اپلوڈ کی گئی تھی۔

جس کے کیپشن میں اداکار نے لکھا تھا کہ ‘کیا مجھے اس کیلئے کسی کیپشن کی ضرورت ہے‘۔

ابتدائی طور پر مداحوں نے بھولی بھالی ننھی پری کی جانب سے اپنے والد کا آئیکونک پوز بنانے پر خوشی کا اظہار کیا ۔

تاہم بعد میں بچی کے پہنے گئے برانڈڈ کپڑے اور جوتے گفتگو کا موضوع بن گئے۔

انسٹاگرام پیج کی پوسٹ میں عاطف اسلم کی بیٹی کے مہنگے لباس پر اس کا موازنہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے کردیا گیا۔ جس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا گیا کہ ‘حلیمہ نے برانڈز کی گیم میں مریم نواز کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

سوشل میڈیا پیج کا دعویٰ ہے کہ تصویر میں حلیمہ نے 50 ہزار کی ٹی شرٹ، 27 ہزار کی نیکر اور ایک لاکھ 72 ہزار کا مشہور برانڈ کا جوتا پہنا ہوا ہے۔

 

Leave a reply