عالمی مارکیٹ میں سونے،چاندی کےدام بڑھ گئے،کرپٹوکرنسیزکی قدرمیں اضافہ

0
23

عالمی مارکیٹ میں سونےاورچاندی کےدام بڑھ گئے،کرپٹوکرنسیزکی قدرمیں بھی اضافہ ہوگیا۔
عالمی مارکیٹ میں سونےاورچاندی کی قیمت میں اضافہ ہوگیاسونےکی فی اونس قیمت30سینٹ کےاضافے سے3ہزار15ڈالرہوگئی جبکہ فی اونس چاندی 2 سینٹ کےاضافہ سے33.47ڈالرمیں فروخت ہوئی،فی اونس پلاٹینم 10سینٹ کی کمی سے964ڈالرمیں فروخت ہوا۔
دوسری جانب کرپٹوکرنسیزبٹ کوائن ،ایتھریم اورسولاناکی قدرمیں بھی اضافہ ہوگیا،بٹ کوائن کی قدر 2ہزار 500ڈالر کے اضافے سے 87ہزار 600ڈالرریکارڈکی گئی جبکہ ایتھریم کی قدر93ڈالر کے اضافے سے 2ہزار89ڈالرہوگئی اورسولاناکی قدر11ڈالربڑھ کر141ڈالرہوگئی۔

Leave a reply