عدالت نےعمران خان کوبےگناہ ثابت کرنےکیلئےبڑامنصفانہ موقع دیا،فیصلہ

0
102

عدالت نےعمران خان کےپولی گرافک اورفوٹوگرامیٹک ٹیسٹ سے انکار پر تحریری فیصلہ جاری کیاجس میں کہاگیاکہ عدالت نےبانی پی ٹی آئی عمران خان کوبےگناہ ثابت کرنے کیلئے بڑامنصفانہ موقع دیا۔
لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل نےبانی پی ٹی آئی کاپولی گرافک اورفوٹوگرامیٹک ٹیسٹ کرانےکی درخواست کاتحریری فیصلہ جاری کردیا۔
تحریری فیصلہ میں کہاگیاکہ موجودہ ملزم نےنہ صرف ٹیسٹ کروانےسے انکار کیا بلکہ تفتیشی ٹیم سےبھی نہیں ملا۔عام ملزم کےپاس ٹیسٹ کروانےسےانکار کرنے کا چانس نہیں ہوتا، عدالت نےعمران خان کو بےگناہ ثابت کرنے کیلئے بڑامنصفانہ موقع دیا،مگرملزم کی ضداورانکارکی وجہ سےکوئی رزلٹ حاصل نہیں ہوسکے۔
اے ٹی سی جج نے فیصلے میں کہا کہ عدالت یہ قانونی نکتہ سمجھنے سے قاصر ہے کہ تفتیش کس طرح مکمل کی جائے گی۔عدالت سمجھتی ہے ملزم ٹیسٹوں سے انکار کرکے ٹرائل کا سامنا کرنے سے گریز کررہا ہے، عدالت ملزم کے وکیل سے متفق ہےکہ زبردستی ٹیسٹ کرانےکےلیے عدالت کے پاس کوئی مشین نہیں اور عدالت اب ٹیسٹ کروانے کے لیے تیسرا موقع نہیں دے گی۔
اے ٹی سی جج نے فیصلے میں کہا کہ ظاہر ہوتا ہے بانی پی ٹی آئی نے تفتیشی ٹیم سے تعاون نہیں کیا، تفتیشی افسران تفتیش کو ٹیکنیکل گراؤنڈز پر مکمل کرے۔

Leave a reply