عمران خان نےطبی معائنےکیلئےعدالت سےرجوع کرلیا

0
4

بانی پی ٹی آئی عمران خا ن نے طبی معائنے کےلئےاسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی۔
بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک درخواست دائر کی ہے، جس میں انہیں اپنی مرضی کے ڈاکٹر اور ہسپتال سے طبی معائنہ کرانے کی اجازت دینے کی استدعا کی گئی ہے۔
درخواست علی امین گنڈاپور کے ذریعے دائر کی گئی، جس میں عدالت سے گزارش کی گئی ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا ہر ماہ طبی معائنہ کرانے کا حکم جاری کیا جائے۔
درخواست میں مزید استدعا کی گئی ہے کہ میڈیکل رپورٹس کی کاپی عدالت اور بانی پی ٹی آئی کے اہل خانہ سے شیئر کی جائے۔درخواست میں ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کو فریق بنایا گیا ہے۔

Leave a reply