
بانی تحریک انصاف عمران خان نےوزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورکوصوبائی صدارت سے ہٹادیا۔
ذرائع کےمطابق بانی تحریک انصاف عمران خان نےوزیر اعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورکی جگہ جنیداکبرکوپی ٹی آئی خیبرپختونخواکانیا صدرمقرر کردیا۔
ذرائع کاکہناہےکہ عمران خان نے پارٹی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کو جنید اکبر کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی بھی ہدایت کردی ہے۔
اس کے علاوہ عمران خان نے سلمان اکرم راجہ کو پنجاب میں پارٹی کی تشکیل نو کے لیے مشاورت کی ہدایت بھی کی ہے۔
اس حوالے سے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ علی امین خود بھی چاہتے تھے وہ پارٹی صدارت اپنے پاس نہ رکھیں، بانی پی ٹی آئی نے علی امین کو کہا ہے کہ صوبے میں دہشتگردی اور گورننس کے معاملات پر فوکس کریں۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ عمران خان نے کے پی میں کرپشن پر تحفظات کا اظہار کیا ہے اور علی امین کو پیغام دیا ہےکہ وہ ڈیرہ اسماعیل خان کی سیاست سے باہر آئیں۔
واضح رہےکہ تحریک انصاف نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کے لیے شیر افضل کو نامزد کیا تھا لیکن گزشتہ دنوں ان کی نامزدگی منسوخ کرکے جنید اکبر کو اس عہدے کے لیے نامزد کیا گیا جو بلا مقابلہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین منتخب ہوگئے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
ٓآج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا
جون 21, 2024 -
اداکارہ صاحبہ نےکامیاب شادی کارازبتادیا
فروری 13, 2025
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔