عمران خان کے اڈیالہ جیل میں شیر افضل مروت سے متعلق اہم انکشافات

0
82

پاکستان ٹوڈے:شیر افضل مروت نے پارٹی کیلئے زبردست کام کیا،سیاسی جماعت میں دائرے کے اندر رہ کر کام کرنا ہوتا ہے،شیر افضل مروت کو کئی مرتبہ سمجھایا پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی نہ کرے۔

شیر افضل مروت ہر دوسرے دن کسی نہ کسی پارٹی لیڈر پر چڑھائی کر دیتا تھا،شیر افضل کو سمجھایا کہ جنگ باہر والوں سے ہوتی ہے پارٹی میں لڑائی نہیں ہوتی،سعودی وفد کے دورہ کے موقع پر شیر افضل مروت نے متنازعہ بیان دیا۔

محمد بن سلمان نے میرے کہنے پر دو مرتبہ او آئی سی کانفرنس کروائی،شیر افضل مروت نے پارٹی کے لئے بہت کام کیا لیکن انکو پارٹی پالیسی کی بار بار خلاف ورزی نہیں کرنی چاہیئے ،شیر افضل مروت اب بھی پارٹی پالیسی کے مطابق چلے تو کوئی ایشو نہیں ہے۔

شیر افضل مروت کو نوٹس جاری کیا ہے جواب دینگے تو ٹھیک ہے،کوئی پارٹی ڈسپلن میں رہے تو ٹھیک خلاف ورزی کرے تو پورس کا ہاتھی بن جاتا ہے۔عمران خان کی اڈیالہ جیل کمرہ عدالت میں میڈیا سے گفتگو,عمران خان کی شیر افضل مروت کو ملاقات کیلئے اڈیالہ بلانے کے سوال پر خاموشی۔

کمرہ عدالت میں موجودمیڈیا کی جانب سوال کیاگیاکہ شیر افضل مروت نے کہا ہے بانی پی ٹی آئی ملاقات کیلئے بلائینگے تو جیل جاؤنگا کیا آپ انکو بلائینگے،اس سوال پر عمران خان نے کوئی جواب نہ دیا اور چلے گئے۔

اہم ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے اڈیالہ جیل سماعت کے دوران احتساب عدالت کی جانب سے لگائی جانے والی ‘میڈیا رپورٹنگ پر مشروط پابندی’ کو ختم کرتے ہوئے میڈیا کو جیل عدالتی کاروائی مکمل رپورٹ کرنے کی اجازت دے دی۔

” اڈیالہ جیل عدالتی کاروائی میڈیا جو دیکھے شفاف اور فئیر طریقے سے رپورٹ کر سکتا ہے ” عمران خان کی درخواست پر چیف جسٹس عامر فاروق کا آرڈر لکھواتے ہوئے سلمان اکرم راجہ سے مکالمہ

Leave a reply