عمران ہاشمی نےفیملی سےمتعلق دردناک انکشاف کردیا

0
18

بالی ووڈفلم انڈسٹری کےمعروف اداکارعمرا ن ہاشمی نےاپنی فیملی سےمتعلق درد ناک انکشاف کردیا۔
بھارتی فلم انڈسٹری کےمعروف اداکارعمران ہاشمی نےحال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں بطورمہمان شرکت کی جہاں پراُن سےکیرئیراورنجی زندگی سےمتعلق مختلف قسم کےسوال وجواب کئےگئےجن کےانہوں بڑےدلچسپ جواب دئیے اورایک سوال کےجواب میں انہوں نےدردبراانکشاف کیاجس پرمیزبان بھی حیران ہوگیا۔
اداکارعمران ہاشمی نےبتایاکہ وہ اپنی فیملی کےہمراہ بھارتی ریاست ممبئی میں موجودہوٹل میں برانچ کررہےتھے،اداکارکوان کی بیوی پروین نےاچانک بتایاکہ بیٹےایان کے بیشاب میں خون آیاہے۔جس کوسنتےہی عمران ہاشمی کی دنیابدل سی گئی اوروہ اس بات سےکافی پریشان ہوئے۔
تین گھنٹے تک ڈاکٹر کے کلینک میں گزرے، جہاں ایان کو کینسر کی تشخیص ہوئی۔ اگلے ہی دن آپریشن ہوا اور کیموتھراپی کا طویل سلسلہ شروع ہوا۔
عمران ہاشمی نے بتایا کہ ’’ہمیں اپنے تین سالہ بیٹے کے سامنے مضبوط رہنا تھا، اس لیے ہم اس کے سامنے نہیں رو سکتے تھے۔ جب وہ نہیں دیکھ رہا ہوتا تھا، تو ہم ایک کمرے میں جا کر پھوٹ پھوٹ کر رو لیتے تھے۔‘‘
پانچ سال تک جاری رہنے والے اس علاج کے دوران عمران اور پروین نے اپنے چہروں پر مسکراتے ہوئے بیٹے کو ہمت دی، حالانکہ ان کا دل خون کے آنسو روتا تھا۔ آج ایان صحت یاب ہے، لیکن عمران کےلیے وہ دن آج بھی ایک ڈراؤنے خواب کی طرح یاد ہیں۔

Leave a reply