بجلی کے فی یونٹ میں 20روپےتک کمی کےلئے نیپرانےفارمولاتیارکرلیا۔
نیپرا کی جانب سےحکومت کوپیش کی گئی دستاویزمیں کہاگیاہےکہ بیلنس آف ٹیرف سے قیمتوں کو کم کیا جاسکتا ہے، فی یونٹ کپیسٹی ادائیگی اورسرچارجز پر نظر ثانی سے نرخ کم ہو سکتے ہیں۔ آپریشنل خامیوں کو بہتر کر کے بجلی کی قیمتوں میں کمی لائی جاسکتی ہے۔
دستاویزکےمطابق بجلی کی قیمت 45 روپے 6 پیسے فی یونٹ ہے جس میں سے 17 روپے 1 پیسے فی یونٹ کپیسٹی چارجز ہیں۔
دستاویز میں کہا گیا ہے کہ بجلی کے ٹیرف میں 15 روپے 28 پیسے فی یونٹ ٹیکس اور سرچارج عائد ہیں، بجلی تقسیم کار کمپنیاں صارفین سے 3 روپے 10 پیسے ڈسٹری بیوشن مارجن لیتی ہیں۔
نیپرا نے کہا ہے کہ ایک پیسہ فی یونٹ مرمت، آمدن کے حصول اور آئندہ سال کی ایڈجسٹمنٹ کے نام سے وصول کیا جاتا ہے، ایک روپے 37 پیسے فی یونٹ ٹرانسمیشن چارجز کے لیے جاتے ہیں، بجلی کی خالص اوسط پیداواری قیمت 7 روپے 62 پیسے فی یونٹ ہے۔
حکومت کو جمع کروائی گئی دستاویز میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ 7 روپے 52 پیسے کے سرچارجز اور 67 پیسے ایڈجسٹمنٹ ختم ہونے سے بجلی 25 روپے 20 پیسے فی یونٹ بنتی ہے، اگر اسے ختم کر دیا جائے تو 45 روپے 6 پیسے والا بجلی کا یونٹ 20 روپے 4 پیسے پر آ جائے گا۔
3روزاضافےکےبعدسونےکی قیمت میں کمی
جنوری 4, 2025سونےکی قیمت میں ہزاروں روپےکااضافہ
جنوری 3, 2025روپیہ گراؤٹ کاشکار،ڈالرکی قدرمیں اضافہ
جنوری 3, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
ممکنہ آئینی ترامیم:2ہفتوں کیلئے التواکاشکار
ستمبر 19, 2024 -
معاون خصوصی ذیشان ملک/ارکان اسمبلی ملاقات
مارچ 22, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔