فرعون ثانی کا 3400 سال قدیم مجسمہ واپس مصر پہنچ گیا

0
155

مصر:(پاکستان ٹوڈے) فرعون ثانی  کا 3400 سال پرانا مجسمہ واپس مصر پہنچ گیا۔ ذرائع کے مطابق فرعون ثانی رعمسیس کا 3 ہزار 400 سال پرانا مجسمہ مصر واپس پہنچ گیا ۔

تفصیلات کے مطابق تین دہائی قبل مصر سے چوری کیا گیا قیمتی تاریخی مجسمہ 2013 میں لندن کی گیلری میں فروخت کیلئے دیکھا گیا تھا۔11  سال میں مجسمہ کئی ممالک سے ہوتا ہوا سوئٹزرلینڈ پہنچا اور سوئس حکام کے تعاون سے واپس مصر کو مل گیا۔ رعمسیس کی ابتدائی زندگی کے بارے میں بہت کم معلومات دستیاب ہیں،خاص طورپر اس کی تاریخ پیدائش کے بارے میں حتمی طور پرکچھ نہیں کہا جا سکتا، البتہ خیال کیا جاتا ہے.

کہ رعمسیس 1303 ق م میں پیدا ہوا اور اس کا باپ سیٹی اول تھا، جو رعمسیس دوم کے دادا رعمسیس اول کی سلطنت مصر کے انیسویں سلسلۂ شاہی کا دوسرا فرعون تھا۔ غالب امکان یہی ہے کہ رعمسیس دوم تقریباً24 برس کی عمر میں تخت پر بیٹھا تھا۔

Leave a reply