فلمی ولن مظفر ادیب کو مداحوں سے بچھڑے19 برس بیت گئے

0
11

نقلی ’’ولن ‘‘ کو اصلی موت نے آ لیا،پاکستانی فلم انڈسٹری کے نامور اداکار مظفر ادیب کو مداحوں سے بچھڑے19 برس بیت گئے۔
1934 میں پیدا ہونیوالے اس مایہ ناز اداکار کا اصل نام مظفر احمد تھا۔ قیام پاکستان سے قبل انہوں نے بمبئی سے فنی سفر کا آغاز کیا ۔ پاکستان منتقل ہونے کے بعد1962 میں فلم’’ دال میں کالا‘‘ میں بطور ِولن سامنے آئے ۔
انہوں نے پانچ سو سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے، جن میں مولا جٹ، اعلان، ناز، دل اور دنیا، کنیز، شیریں فرہاد، حاتم طائی، قبیلہ ، باغی سردار، تیسری قسم اور زمین کا چاند کے نام سرفہرست ہیں۔
اداکار ادیب نے تھیٹر پر بھی کام کیا اور ایک اندازے کے مطابق ان کے سٹیج ڈراموں کی تعداد پچاس ہے، انہوں نے ایک ٹی وی ڈرامہ میں سرسید احمد خان کا کردار بڑی خوبصورتی سے نبھایا۔
ان کی وفات26مئی2006 کو ہارٹ اٹیک کے باعث ہوئی ۔ لیکن اپنے منفرد کرداروں کے باعث آج بھی پرستاروں کے دلوں میں زندہ ہیں۔

Leave a reply