فلم ’’عاشق رنگ رنگیلے‘‘ کا ٹریلر لانچ، شوبز ستاروں کی بھرپور شرکت

0
4

فلم ’’عاشق رنگ رنگیلے‘‘ کا ٹریلر لانچ کی تقریب میں شوبز ستاروں نے بھرپور شرکت کی۔
لاہور کے کیو سینما گلبرگ میں فلم ’’عاشق رنگ رنگیلے‘‘ کی ٹریلر لانچنگ تقریب منعقد ہوئی، جس میں فلمی دنیا سے وابستہ نامور ستاروں اور فنکاروں نے شرکت کی۔
رپورٹس کے مطابق جشنِ آزادی کے موقع پر ڈائریکٹر اور پروڈیوسر ریاض ملک کی فلم کا ٹریلر باضابطہ طور پر ریلیز کیا گیا۔ اس رنگارنگ تقریب میں فلم کی اسٹار کاسٹ ہنی شہزادی، بشریٰ گلفام، صدف راجپوت اور حمزہ نے بھرپور انداز میں شرکت کی۔تقریب کی رونق بڑھانے والوں میں معروف اداکار پرویز رضا، گوشی خان، آغا قیصر عباس سمیت دیگر شوبز شخصیات بھی شامل تھیں۔
فنکاروں نے اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ فلم پاکستانی سینما کی بحالی اور ترقی میں مثبت کردار ادا کرے گی۔تقریب کے اختتام پر فلم کا ٹریلر بڑی اسکرین پر پیش کیا گیا، جسے حاضرین نے خوب سراہا اور داد دی۔

Leave a reply