فنکار ہمارا اثاثہ ہیں انکی وجہ سے دنیا بھر میں ہماری پہچان ہے، عظمیٰ بخاری

0
16

وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نےکہاہےکہ فنکار ہمارا اثاثہ ہیں انکی وجہ سے دنیا بھر میں ہماری پہچان ہے۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری سٹیج اداکار لکی ڈیئر کے گھر پہنچ گئیں،انہوں نےاداکار لکی ڈیئر کی تیماری داری کی اور خیریت دریافت کی ۔عظمیٰ بخاری نےوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے لکی ڈیئر کو 25لاکھ کا چیک دیا۔وزیراعلیٰ پنجاب نےخصوصی طورپراداکارکےلئےپھولوں کاگلدستہ بھی بھجوایا۔
اس موقع پرگفتگوکرتےہوئےوزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاکہناتھاکہ فنکار ہمارا اثاثہ ہیں انکی وجہ سے دنیا بھر میں ہماری پہچان ہے،پنجاب کے تھیٹر اپنے منفرد کام کی بدولت اپنی الگ پہچان رکھتے،تھیٹرز کو حقیقی معنوں میں فیملی تھیٹر بنانا میرا مشن ہے۔

Leave a reply