واٹس ایپ پر فیس بک میسنجر اور ٹیلی گرام جیسا نیا فیچر متعارف

0
3

واٹس ایپ پر فیس بک میسنجر اور ٹیلی گرام جیسا نیا فیچر متعارف،دنیا بھر میں مقبول ترین میسجنگ ایپ واٹس ایپ کی انتظامیہ اپنے صارفین کی آسانی اور تجربے کو بہتر بنانے کیلئے نت نئے فیچر متعارف کرواتی رہتی ہے۔
حال ہی میں واٹس ایپ پر ٹیلی گرام اور فیس بک میسنجر سے ملتی جلتی رنگ برنگی تھمیز متعارف کرائی گئی ہیں، جن کے ذریعے واٹس ایپ صارفین چیٹس کے سادہ سے بیک گراؤنڈ کو رنگا رنگ بیک گراؤنڈ میں تبدیل کرسکتے ہیں۔
ٹیکنالوجی ویب سائٹس کے مطابق واٹس ایپ کے نئے فیچر تک فی الحال تمام صارفین کی رسائی ممکن نہیں ، کیونکہ نئے کلر فل چیٹ تھیمز صرف اینڈرائیڈ کے بیٹا ٹیسٹرز کیلئے دستیاب ہیں، تاہم امکان ہےکہ نیا فیچر جلد ہی تمام صارفین کیلئے متعارف کرایا جاسکتا ہے۔
ویب بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق رنگ برنگی تھیمز موجودہ تھیمز کے برعکس تمام چیٹس کیلئے دستیاب ہیں اور وال پیپرز سے بھی مختلف ہیں۔
رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ صارفین کیلئے نئی چیٹس تھیمز میں 20 مختلف رنگ اور 22 سے زائد ٹیکسچر تھیمز کا انتخاب موجود ہے۔ مختلف تھیمز کا آپشن فیس بک میسنجر اور ٹیلی گرام پر پہلے سے موجود ہے، مگر واٹس ایپ کی تھیمز پرائیویٹ ہیں، جسے ہر صارف ہر چیٹ کیلئے مختلف بناسکتا ہے۔صارفین کے کسی بھی مخصوص تھیم کو منتخب کرنے کے بعد چیٹ کا بیک گراؤنڈ تبدیل ہوجائے گا، واٹس ایپ صارف ہر چیٹ کو مختلف وال پیپر کے ساتھ اپنی مرضی کے مطابق تبدیل کرسکتا ہے ،جس سے ہر چیٹ ونڈو دوسرے سے مختلف اور منفرد نظر آئے گی۔

Leave a reply