فہدمصطفیٰ کی دوسری شادی کی افواہیں گردش کرنےلگیں،اداکارکی خاموشی

پاکستان شوبزانڈسٹری کےمعروف اداکارومیزبان فہدمصطفیٰ کی دوسری شادی کی افواہیں گردش کرنے لگیں۔اداکار نے خاموشی اختیارکرلی۔
مشہور میزبان اور اداکار فہد مصطفیٰ ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں۔ اس بار بھی موضوع وہی پرانا ہے سوشل میڈیا پر ان کی دوسری شادی کی افواہیں تیزی سے گردش کر رہی ہیں۔
فہد مصطفیٰ اور ان کی اہلیہ ثنا فہد کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ دونوں کالج کے زمانے سے ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں۔ اس خوبصورت جوڑے کے دو بچے ہیں، بیٹی فاطمہ اور بیٹا کانام موسیٰ ہے۔
تاہم سوشل میڈیا پر کچھ صارفین دعویٰ کر رہے ہیں کہ فہد اور ثنا کے درمیان اختلافات پیدا ہو چکے ہیں اور فہد نے مبینہ طور پر دوسری شادی کر لی ہے۔تا حال فہد مصطفیٰ نے ان قیاس آرائیوں کی نہ تو تردید کی ہے اور نہ ہی تصدیق کی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی فہد مصطفیٰ کی دوسری شادی سے متعلق افواہیں زیرِ گردش آ چکی ہیں، تاہم اس وقت بھی کوئی باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا تھا۔