فیروز خان کی دوسری اہلیہ سے ملاقات کیسے ہوئی؟اداکارنےبڑاانکشاف کردیا

0
53

پاکستان شوبزانڈسٹری کےاداکارفیروز خان کی دوسری اہلیہ سے ملاقات کیسے ہوئی؟اداکارنےبڑاانکشاف کردیا۔
حال ہی میں اداکارفیروزخان نےاپنی دوسری اہلیہ ڈاکٹرزینب کےہمراہ برطانوی پارلیمنٹ کی ایک تقریب میں بطورمہمان شرکت کی۔جہاں پراُن سےصحافیوں نےمختلف قسم کےسوال وجواب کئےجن کےاُنہوں نےبڑےدلچسپ جواب دئیے۔
میڈیاسےگفتگوکےدوران ایک صحافی نےاداکارفیروزخان سےسوال کیاکےآپ کی موجودہ اہلیہ ڈاکٹرزینب سےملاقات  کب اورکہاں پرہوئی تو فیروز خان نےبڑادلچسپ جواب دیا۔اُنہوں نےکہاکہ زینب میری تھراپسٹ تھیں اور تھراپی کے دوران ان سے ملاقات ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ زینب ایک خوبصورت لڑکی ہے، ماشاء اللّٰہ اور میں بہت خوش ہوں کہ اللّٰہ نے مجھے اتنا خوبصورت ساتھی دیا ہے، جو میرے ساتھ ہر اچھے اور بُرے وقت میں کھڑی رہی۔
اس موقع پر فیروز خان نے گھریلو تنازعات کے باعث عدالتی کیس کے دوران مداحوں کی حمایت پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔
خیال رہےکہ اداکارفیروزخان کی پہلی شادی 2018میں علیزہ سلطان سے ہوئی تھی،جس میں اداکارکےدوبچےہیں ایک بیٹااورایک بیٹی ہے۔اس جوڑی نے 2 بچوں کی پیدائش کے بعد راہیں جدا کرتے ہوئے ستمبر 2022ء میں طلاق لے لی تھی۔

Leave a reply