فیصل آباد:(پاکستان ٹوڈے) نو مئی مقدمات ایسا کمبل ہے جو حکومت کے گلے میں پڑنے والا ہے، آئین کا آرٹیکل کہتا ہے کہ جرم کے بارے میں ایک ہی پرچہ ہوسکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے بارے جو مقدمات بنائے گئے ہیں ان کا کوئی ثبوت نہیں، میرے موکل عمر ایوب اور شبلی فراز پر جھوٹے من گھڑت مقدمات بنائے گئے ہیں۔ ان مقدمات کا مقصد صرف آوازوں کو خاموش کروانا ہے، ایسے ملزمان بھی تھے جنہوں نے پریس کانفرنس کی اور گھر چلے گئے۔
پچھلے کمرے میں ایک گنگا بہتی تھی اس میں نہا نہا کر دودھ کے دوھلے ہوگئے۔ یہ دونوں صرف اس چیز کی سزاءبھگت رہے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں، پاکستان کی تاریخ میں اس سے زیادہ جھوٹے مقدمات کبھی نہیں بنے۔
قیام پاکستان کے وقت کسی پر ایسا ظلم نہیں ہوا تھا، لوگوں اور ریاست کے درمیان صرف ایک آدمی کھڑا ہے وہ بانی پی ٹی آئی ہے، وہ کہتا ہے میں آئین کے تقاضوں پر عمل چاہتا ہوں۔ سب کو یاد ہے وہ سنہری دور تھا اور وہ غیرت مند آدمی تھا، اس مرد قلندر نے کہا تھا مودی تم ہماری حدود میں گھسے تو ہم ماریں گے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
ملکی تاریخ کا حیران کن سکینڈل
اپریل 3, 2024 -
انٹرنیٹ کی سست روی کیخلاف درخواست سماعت کیلئےمقرر
اگست 17, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔