قرض پروگرام میں مشکل:آئی ایم ایف نےپاکستان میں نمائندہ تبدیل کردیا

0
17

قرض پروگرام میں ایک اورمشکل آگئی بین الاقوامی مالیت فنڈ ادارے (آئی ایم ایف)  نے پاکستان میں اپنے نمائندےکوتبدیل کردیا۔
ذرائع کےمطابق پاکستان کیلئے ایک اور مشکل آئی ایم ایف نے پاکستان میں اپنا کنٹری ہیڈ تبدیل کر دیا۔ایستھر پیریز کی جگہ ماہر بیسینی کو پاکستان میں نئے کنٹری ہیڈطورپر تعینات کردیاگیا۔پاکستان کوستمبر کے آخری ہفتہ میں 7 ارب ڈالرکےقرض کی منظوری کی امید تھی ۔
ذرائع کےمطابق کنٹری ہیڈ کی تبدیلی کے بعد ستمبر میں بھی قرض پروگرام کی منظوری کا امکان نہیں ،پاکستان میں آئی ایم ایف کے نئے کنٹری ہیڈ ماہر بیسینی ترک شہری ہیں ،آئی ایم ایف کے پاکستان میں گزشتہ دو کنٹری ہیڈز کا تعلق سپین سے تھادونوں کنٹری ہیڈ سپین میں وزارت خزانہ میں خدمات انجام دے چکے تھے،نئے کنٹری ہیڈ مسٹر بیسینی ترکی کے سنٹرل بینک میں کام کر چکےہیں۔

Leave a reply