قومی اسمبلی کااجلاس طلب:اہم بل پیش کیےجانےکاامکان

0
6

قومی اسمبلی کااجلاس آج طلب کرلیاگیاجس میں اہم بل پیش کیےجانےکاامکان ہے۔
قومی اسمبلی کااجلاس آج شام5بجےپارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا،قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نےاجلاس کا10نکاتی ایجنڈاجاری کردیا۔وقفہ سوالات کےدوران ارکان کےمختلف سوالات کےجوابات دیےجائیں گے۔
لازمی اورثانوی روٹس پرنجی ایئرلائنزپروازیں شروع نہ کرنے پر توجہ دلاؤنوٹس بھی ایجنڈےمیں شامل ہے۔وزیرداخلہ لینڈپورٹ اتھارٹی کےقیام کیلئےاحکام وضع کرنےکابل پیش کریں گے،وزیرمملکت آئی ٹی ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل 2024ایوان میں پیش کریں گی۔وزیرداخلہ سینیٹ سےمنظورنیشنل فرانزک ایجنسی بل2024بھی پیش کریں گے۔
وزیرقانون دونوں ایوانوں سےصدرکےخطاب پربحث کی تحریک پیش کریں گے،جبکہ اجلاس میں ارکان نکتہ اعتراضات پراہم نوعیت کےامورپربات کریں گے۔

Leave a reply