قومی یکجہتی اور ثقافتی رنگوں کا حامل ہارس اینڈ کیٹل شو 2025سج گیا

0
72

تقریباً35 سال بعدپاکستان کے دل لاہور کی رونقیں بحال،تاریخی و ثقافتی شہر لاہور میں قومی یکجہتی اور علاقائی ثقافت کے رنگوں سے مزین ہارس اینڈ کیٹل شو 2025سج گیا۔
ہارس اینڈ کیٹل شوکی افتتاحی تقریب لاہور کے فورٹریس سٹیڈیم میں منعقد ہوئی ،جس میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی ۔ ایونٹ کے ابتدائی مرحلے میں گھڑ سوار دستے نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ہارس اینڈ کیٹل شو2025 کی تقریبات کا سلسلہ 9 فروری سے 23 فروری تک جاری رہے گا، جبکہ ہارس اینڈ کیٹل شو کی اختتامی تقریب گریٹر اقبال پارک میں منعقد کی جائے گی۔
شیڈول کے مطابق ہارس اینڈ کیٹل شو 2025 میں کُل 16 تقربیات شامل ہیں، جو شہر کے مختلف مقامات پر منعقدہوں گی۔ ہارس اینڈ کیٹل شو 2025 میں تمام صوبوں کے ثقافتی رنگ پیش کرنے کیساتھ مختلف روایتی کھیلوں،کلچرل فلوٹس کے علاوہ لائیو سٹاک اورصنعتی نمائش کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔

Leave a reply