
پاکستان فلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ نادرہ کو مداحوں سے بچھڑے 30 برس بیت گئے، صرف 8 برسوں پرمحیط اپنے فلمی سفر میں نادرہ نے60 کے قریب فلموں میں کام کیا ۔
ماضی کی نامور اداکارہ نادرہ کی آج 30 ویں برسی منائی جارہی ہے۔ نادرہ نے1986 میں ہدایتکار یونس ملک کی فلم”آخری جنگ“ سائن کی تاہم ان کی پہلی ریلیز ہونے والی فلم”نشان“ تھی ۔ دلکش حسن، متناسب سراپا اور رقص میں مہارت کے باعث وہ بہت جلد شائقین کے دلوں میں گھر کر گئیں۔
نادرہ نے 60 کے قریب فلموں میں کام کیا اور وہ اداکارہ شمی کے بعد دوسری ہیروئن ہیں جنھوں نےاپنےہی نام پربننےوالی فلم میں ہیروئن کا کردارنبھایا۔ قدرت نے جہاں اداکارہ کو ہوشربا حسن سے نوازا،وہیں اسے جینے کیلئے مختصرعمرعطا کی اور 6 اگست 1995 کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے اس پری چہرہ اداکارہ کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔
گلوکارہ آئمہ بیگ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں
اگست 6, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی کےاہم اجلاس کااعلامیہ جاری
نومبر 23, 2024 -
دنیا کی طویل ترین سیدھی سڑک سیاحوں کی توجہ کا مرکز
مئی 15, 2025
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔