لاہورمیں اعلیٰ الصبح بارش سےموسم خوشگوارہوگیا

صوبائی دارالحکومت لاہورمیں اعلیٰ الصبح بارش سےموسم خوشگوارہوگیاشہریوں کے مرجھائے چہرے کھل اُٹھے۔
باغوں کےشہرلاہورمیں اعلیٰ الصبح بادل برسنے سےموسم خوشگوارہوگیا۔شہرمیں ایبٹ روڈ،ڈیوس روڈ، لکشمی چوک کےگردونواح میں بارش ہوئی،جبکہ ساندہ ،اسلامپورہ اورمال روڈ کےاطراف میں بھی بادل برسے۔
اُدھراچھرہ،ٹولنٹن مارکیٹ،انارکلی وگردونواح میں بھی طوفانی بارش ہوئی، چوبر جی ،ریواز گارڈن ،کینال روڈکےاطراف میں بادلوں نےرنگ جمایا،گڑھی شاہو،مغلپورہ،دھرم پورہ،باغبانپورہ کےگردونواح میں بھی بادل برسیں۔
تاجپورہ،کینال روڈ،ہربنس پورہ میں بارش ہوئی جبکہ جوہرٹاؤن، ملک پارک، لاہور ہائیکورٹ اورگردونواح میں بھی بادلوں نےرنگ جمایا۔
کلمہ چوک ،اقبال ٹاؤن،ماڈل ٹاؤن،کوٹ لکھپت اورگردونواح میں بارش ہوئی، اُدھروحدت روڈ، کریم بلاک ،ٹھوکرنیازبیگ ،گارڈن ٹاؤن اورگردونواح بارش ہوئی۔
شہرمیں رات سےشروع ہونےوالی بارش کےاعدادوشمارجاری کردئیےگئے،جس کےمطابق جیل روڈپر14 ،ایئرپورٹ پر2،گلبرگ میں 12ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی جبکہ لکشمی چوک میں18،اپرمال پر33، مغلپورہ میں 32ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔اُدھرتاجپورہ میں23،نشترٹاؤن میں15،چوک ناخدامیں5ملی میٹربارش ریکاڈرکی گئی۔