لاہور میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کا معاملہ

0
75

پاکستان ٹوڈے:پولیس نے تفتیش کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے ہر پہلو پر تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرنے کیلئے پولیس کے تمام یونٹس کو متحرک کر دیا گیا ہے۔ انوسٹی گیشن ونگ کو کالے ہیلمنٹ والے موٹر سائیکل سواروں کو چیک کرنے کی ذمہ داری سونپ دی گئی ۔ آپریشنز پولیس کو سی ٹی ڈی کی معاونت کی ذمہ داری دی گئی ہے ۔

پولیس کو ٹارگٹ کرنے والاملزم سیریل کلر ہے جو کسی قسم کا انتقام لینے کیلئے اہلکاروں کو نشانہ بنا رہا ہے ۔ اب تک پولیس مقابلوں میں مارے جانے والوں کے قریبی رشتے داروں کو بھی پولیس نے شامل تفتیش کرنا شروع کر دیا ہے ۔

پچھلے کچھ عرصے میں سی آئی اے سمیت دیگر پولیس نے لاہور میں کتنے مقابلے کیے اسکی تفصیل بھی اکٹھی کی جارہی ہے ، پولیس کو ٹارگٹ کرنے والے ملزم کے امکان بہت کم ہیں کہ اسکا تعلق کسی دہشت گرد تنظیم سے ہو۔ پولیس اہلکاروں کو ٹارگٹ کرنے کے طریقہ کار سے لگتا ہے معاملہ کچھ اور ہے ۔

ملزم کی گرفتاری کو ممکن بنانے کیلئے تمام سینئر افسران کی رائے کو بھی شامل کیا جارہا ہے۔ ٹارگٹ کلر کی گرفتاری کیلئے ابھی تک کسی قسم کا کوئی ٹھوس ثبوت پولیس کو نہیں مل سکا ہے ۔ سیف سٹی کے کیمروں سمیت پرائیوٹ کیمروں کی مدد سے ملزم کو پکڑنے کی کو شش کی جارہی ہے ۔

Leave a reply