لیجنڈری اداکار مصطفیٰ قریشی حادثے کا شکار، ٹانگ کی ہڈی ٹوٹ گئی

0
3

پاکستان شوبزانڈسٹری کےلیجنڈری اداکار مصطفیٰ قریشی حادثے کا شکار ہوگئےجس کےباعث اُن کی ٹانگ کی ہڈی ٹوٹ گئی۔
فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے پاکستان فلم انڈسٹری کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ولن مصطفیٰ قریشی کی ٹانگ کی ہڈی ٹوٹ گئی، جس کے بعد وہ 6 ہفتے تک گھر سے نہیں نکل سکتے۔
لیجنڈری اداکار مصطفیٰ قریشی نے بتایا ہے کہ فجر کی نماز کے بعد گھر کے باہر واک کر رہا تھا، سڑک کھدی ہوئی تھی، جس کی وجہ سے ٹوٹی ہوئی سڑک میں پاؤں پھنس گیا اور میں بری طرح گرا، میرا سر سڑک سے ٹکرایا اور ٹانگ کی ہڈی ٹوٹ گئی، آنکھ بچ گئی۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ ہمارے حکمرانوں کو عقل دے کہ وہ شہر کی سڑکیں بنا دیں۔

Leave a reply