ماحولیاتی تحفظ فورس کاقیام میراخواب تھاجوآج پوراہوگیا،وزیراعلیٰ مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تحفظ فورس کاقیام میراخواب تھاجوآج پوراہوگیا۔ماحولیاتی تحفظ فورس میں تمام بچوں کی مکمل ٹریننگ ہوئی ہے۔
لاہورمیں ماحولیاتی تحفظ فورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈمیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے شرکت کی۔
تقریب سےخطاب کرتےہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکاکہناتھاکہ میری پوری کابینہ محنتی ہے،موسمیاتی تبدیلی کےباعث ہماری فضامتاثرہوئی،سموگ کی وجہ سےبہت ساری بیماریاں جنم لیتی ہیں،سموگ کی وجہ سےہمیں سکولوں کو بند کرنا پڑتاہے۔ایک سال میں پاکستان کےحالات بدل گئےہیں۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ ماحولیاتی تحفظ فورس کاقیام میراخواب تھاجوآج پورا ہوگیا، بہت ہی قلیل مدت میں ماحولیاتی تحفظ فورس کاقیام عمل میں لایاگیا،ماحولیاتی تحفظ فورس میں تمام بچوں کی مکمل ٹریننگ ہوئی ہے،ماحولیاتی تحفظ فورس میں ای بائیکس کااسکواڈشامل ہے۔
وزیراعلیٰ کاکہناتھاکہ بلیواسکواڈپانی کوضائع ہونےسےروکےگا،بلیک اسکواڈفیول کی کوالٹی کوچیک کرےگا،ریڈاسکواڈصنعتی سائٹس اورہسپتالوں کی ویسٹ کو مانیٹر کرےگا،پنجاب میں زیروپلاسٹک مہم پرعملدرآمدجاری ہے،اینٹوں کےبھٹوں سےلاکھوں افرادکاروزگارجڑاہے،نہیں چاہتی ان لاکھوں لوگوں کا روز گار متاثر ہو۔
مریم نوازکامزیدکہناتھاکہ 4سال بھی ایک جماعت کی حکومت رہی ،اپنے خزانے بھرے،پاکستان میں مہنگائی کم ہوئی،ترسیلات زرمیں اضافہ ہوا،ملک کےکسی کونےسےڈیفالٹ کی آوازنہیں آرہی ،ہم نےدروازوں پردستک دے کر 10ہزارروپےفراہم کیے،ہم نےباعزت طریقےسےلوگوں تک ان کاحق پہنچایا ۔
وزیراعلیٰ مریم نوازکاکہناتھاکہ شہبازشریف کی محنت کی وجہ سےمعیشت مستحکم ہوئی،اسٹاک مارکیٹ نےایک لاکھ15ہزارپوائنٹس تک ٹریڈکیا،ہرآنے والے دن کےساتھ پاکستان کی ریٹنگ بہترہورہی ہے،سرکاری ہسپتالوں میں ہرمریض کومفت دوائی ملےگی،مہنگی ادویات بیچنےوالوں کےخلاف ایکشن ہوگا،سرکاری ہسپتالوں میں علاج معالجےپرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
ماحولیاتی فورس10الگ الگ اسکواڈپرمشتمل ہے، ہراسکواڈ کامخصوص ہدف مقرر کیاگیاہے۔انوائرمنٹ پروٹیکشن فورس کاای بائیکس اسکواڈیکوفرینڈلی یونٹ کےطورپرکام کرےگا،،،،،گرین اسکواڈاربن ایریامیں اینٹی پلاسٹک کمپین،ڈسٹ اورڈینگی کنٹرول کےلئےکام کرےگا،،،،انوائرمنٹ پروٹیکشن فورس کابلیواسکواڈآبی ذخائرکومحفوظ بنانےکیلئےکاوشیں کرےگا،،،،گاڑیوں کےفیول کی ٹیسٹنگ اورزہریلےدھویں کےخلاف بلیک اسکواڈکام کرےگا،،،انوائرمنٹ پروٹیکشن فورس کاریڈاسکواڈعلاقےاورہسپتالوں میں مضرصحت موادسےبچاؤکیلئےکام کرےگا،،،،ہاک آئی اسکواڈاندھیرےمیں دیکھنےوالے11تھرمل ڈرون کےساتھ ماحولیاتی نگرانی کرےگا،،،،ماحولیاتی خطرات سےبچاؤکیلئےخصوصی اربن پٹرولنگ اینڈویجی لینس اسکواڈکام کرےگا،،،،انوائرمنٹ پروٹیکشن فورس کابرک کلن اسکواڈ8خصوصی ڈبل کیبن گاڑیوں پربھٹوں کی نگرانی کرےگا،،،،اینٹی پلاسٹک اورفیوجیٹوڈسٹ اسکواڈپلاسٹک اورڈسٹ آلودگی کےخاتمےکیلئےکوشاں ہوگا،،،،،پوائنٹ سورس پلوشن مانیٹرنگ اسکواڈماحولیاتی آلودگی پھیلانےوالےعناصرکی مانیٹرنگ کرےگا،،،،موبائل ایئرکوالٹی مانیٹرنگ سٹیشن کےذریعےمتعلقہ علاقوں میں ایئرکوالٹی پرچیک رکھاجائےگا
سپریم کورٹ کاآئندہ ہفتےکاججزروسٹرجاری
مئی 17, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
طلبا کی موجیں: شب معراج کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان
جنوری 25, 2025 -
صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر ہسپتال پہنچ گئے
اپریل 13, 2024 -
فیس بک صارفین کیلئے بڑی خوشخبری، کمائی کا نیا ذریعہ متعارف
دسمبر 27, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔