مالی سال کےپہلے10ماہ میں ملکی تجارتی خسارہ24ارب ڈالررہا،اسٹیٹ بینک

0
5

اسٹیٹ بینک کی تفصیلات میں کہاگیاکہ مالی سال کےپہلے10ماہ میں ملک کاتجا رتی خسارہ24ارب ڈالر رہا۔
اسٹیٹ بینک کی تفصیلات کےمطابق مئی2025کاجاری خسارہ 10.30کروڑ ڈالررہا،مئی 2025میں 2.43 ارب ڈالرکی برآمدات رہیں،مئی میں درآمدات کاحجم5.47ارب ڈالررہا،مئی 2025کاتجارتی خسارہ3.04 ارب ڈالررہا،مئی میں تجارت ،خدمات اورآمدن کاخسارہ 3.99ارب ڈالررہا۔
اسٹیٹ بینک کی تفصیلات میں مزیدکہاگیاکہ مئی کی ورکرزترسیلات 3.17ارب ڈالررہیں،رواں مالی سال کے10ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ 1.81ارب ڈالر سرپلس رہا،دس ماہ میں پاکستان نےدنیاسے54ارب ڈالرکاسامان خریدا،دس ماہ میں پاکستان نےدنیاکو29ارب ڈالرکاسامان بیچا۔
اسٹیٹ بینک کی تفصیلات میں مزیدکہاگیاکہ مالی سال کے10ماہ میں ملک کاتجا رتی خسارہ24ارب ڈالر رہا،دس ماہ میں تجارت،خدمات اورآمدن کاخسارہ 34.05ارب ڈالررہا،دس ماہ کی ورکرزترسیلات 34.80ارب ڈالر رہیں۔

Leave a reply