
وزیراعظم شہبازشریف نےکہاہےکہ مجھےیقین ہےوہ دن جلدآئےگاجب پاکستان کی تقدیربدلےگی۔
اسلام آباد میں طبی آلات کی لائسنسنگ اوررجسٹریشن کےڈیجیٹل نظام کی افتتاحی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبا زشریف کاکہناتھاکہ وزارت صحت میں ڈیجیٹائزیشن کاعمل بہت اچھاہے،طبی آلات کی لائسنسنگ اور رجسٹریشن کاڈیجیٹل نظام قابل ستائش ہے،پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں اچانک اللہ کومریض پیارےہوناشروع ہوگئے،پتہ چلاکہ دل کےامراض کی دوائیوں کی سٹوریج ٹھیک نہیں تھی، ڈریپ رپورٹ کےمطابق پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی مجرمانہ غفلت تھی،لندن اورفرانس سے رپورٹ آئی توپتاچلایہ دل کےامراض کی نہیں ملیریاکی دوائیاں تھیں۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ ڈریپ کےسی ای اومیرٹ پرآئےہیں،خوشی ہےوزیرصحت محنت کررہےہیں،الحمداللہ ایک قابل سی ای اوآئےہیں جواسی ڈریپ کی پیدا وارہیں،مصطفٰی کمال نےجیسےمیئرکراچی بن کرمحنت کی ویسےہی آج کررہے ہیں،ہمارےاچھےدوست ملک نےپاکستان کوہسپتال گفٹ کیاآج بندپڑا ہے ۔
وزیراعظم کاکہناتھاکہ جنہوں نےرجسٹریشن کیلئےدرخواستیں دیں20دن میں فیصلےہونگے،پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں رشوت کابازارگرم تھا،منسٹر صاحب آپ 20دن کےاندراندرمیرٹ پر فیصلے کرکےتاریخ رقم کرینگے، پنجاب میں مفت دوائیں دینےکیلئےبیرون ملک سیمپل بجھوایاتو60فیصدجعلی تھیں، فیصلہ کیاامیرکابچہ ہویاغریب کاہسپتالوں میں مفت دوائیاں ملیں گی،مجھےیقین ہےوہ دن جلدآئےگاجب پاکستان کی تقدیربدلےگی۔
پنجاب کابینہ میں توسیع کافیصلہ، ن لیگ کےبڑوں کی اہم بیٹھک
جولائی 21, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔