مدارس رجسٹریشن بل پرصدرزرداری نےکوئی رکاوٹ نہیں ڈالی ،گورنر پنجاب

0
7

گورنرپنجاب سردارسلیم حیدرنےکہاہےکہ مدارس رجسٹریشن بل پرصدرآصف زرداری نےکوئی رکاوٹ نہیں ڈالی۔
گورنرپنجاب سردارسلیم حیدرکامیڈیاسےگفتگوکرتےہوئےکہناتھاکہ مولاناچاردن میں ساتھ بیٹھ جائیں گے اور معاملات طےہوجائیں گے،مدارس بل پرعلمائے کرام کی مختلف تجاویزہیں جس کوایک پیج پرلاناہے،تمام علمائےکرام کوایک پلیٹ فارم پربٹھاکرمدارس بل کاحل نکالناچاہیے۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ مولانافضل الرحمان سمیت تمام علمائےکرام کوایک پیج پر لانا ہوگا،مدارس رجسٹریشن کاایسابل لاناہےجوتمام وفاق المدارس قبول کریں ،تینوں صوبوں میں بلدیاتی الیکشن ہوچکےصرف پنجاب میں باقی ہے،اب وقت ہےپنجاب حکومت بلدیاتی انتخابات کااعلان کرے۔

Leave a reply