مریخ پرحیران کن اور انسانی کھوپڑی جیسی پراسرار چٹان دریافت

0
5

مریخ پر کھوپڑی جیسی پراسرار چٹان دریافت،ناسا کے مریخ پر موجود روور (rover) نے حال ہی میں ایک حیران کن اور پراسرار چٹان کی تصویر لی ہے، جو انسانی کھوپڑی سے مشابہت رکھتی ہے۔
ناسا کی ٹیم یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ یہ چٹان کہاں سے آئی ہے اور کیسے یہاں پہنچی؟ذہن نشین رہے کہ مریخ پر زندگی کے آثار کی تلاش میں سائنسدان طویل عرصے سے کوشاں ہیں۔ اس غیر معمولی چٹان کو ناسا نے سکل ہل (Skull Hill) کا نام دیا ہے۔ یہ دریافت 11 اپریل کو پرسویئرنس (Perseverance) روور کے ذریعے مریخ کے جیجیرو کریٹر (Jezero Crater) کی رم پر ماسٹ کیم-زی (Mastcam-Z) آلے کی مدد سے لی گئی۔
ناسا کے مطابق جس علاقے میں سکل ہل دریافت ہوئی ہے، وہ عمومی طور پر ہلکے رنگ اور گرد آلود سطح پر مشتمل ہے، لیکن یہ چٹان اپنے سیاہ رنگ، نوکیلی ساخت اور سطح پر موجود چھوٹے گڑھوں کی وجہ سے واضح طور پر نمایاں نظر آتی ہے۔سکل ہل کی سطح پر موجود گڑھے ممکنہ طور پر چٹان میں موجود اجزاء کے کٹاؤ یا مریخ کی تیز ہواؤں کے باعث پیدا ہوئے ہیں۔
ناسا نے یہ امکان بھی ظاہر کیا ہے کہ یہ چٹان کسی قریبی آتش فشانی چٹان سے کٹ کر آئی ہو یا کسی شہابیے کے ٹکراؤ کے نتیجے میں یہاں تک پہنچی ہو۔
ماہرین کاکہنا ہے کہ سکل ہل کا رنگ مریخ کے گیل کریٹر (Gale Crater) میں ناسا کے ایک اور مشن کیوریوسٹی (Curiosity) کے ذریعے دریافت ہونیوالے میٹیورائٹس (شہابی پتھروں) سے مشابہت رکھتا ہے۔

Leave a reply