مریم نوازسےجرمن وزیرکی ملاقات:دوطرفہ تعاون کومزید گہرا کرنے کا عزم

0
37

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسےجرمن وزیربرائےاقتصادی تعاون وترقی مسزسونیجاشولزکی قیادت میں وفدنےملاقات کی۔دوطرفہ تعاون کو مزید گہرا کرنے کےعزم کااعادہ کیا گیا۔
ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیاگیا،موسمیاتی تبدیلی اور تحفظ ماحولیات سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی۔تجارت اور سرمایہ کاری میں دوطرفہ تعاون کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ کیاگیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےجرمنی کی جانب سےسیلاب زدگان کےلئے91.1ملین یوروکی امدادپراظہارتشکرکیا۔
دونوں جانب سے کلین انرجی اور کلائمیٹ فرینڈلی پراجیکٹس میں اشتراک کارپر اتفاق کیاگیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکاگفتگوکرتےہوئےکہناتھاکہ موسمیاتی تبدیلی اورماحولیاتی آلودگی کاخاتمہ ترجیحات میں شامل ہیں۔پہلی مرتبہ ماحولیات کیلئے بجٹ میں 400فیصد اضافہ کیا ۔سموگ اوردیگر ماحولیاتی آلودگی کو ختم کرنے کیلئے ضروری اقداما ت کیے جارہے ہیں ۔ جی ایس پی پلس سٹیٹس کے حصول کیلئے جرمنی کی معاونت کو سراہتے ہیں۔ پاکستان اور جرمنی کے درمیان دیرینہ تاریخی تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں۔ پاک جرمن معاشی تعلقات دن بدن بہتری کی طرف بڑھ رہے ہیں۔
مریم نوازکامزیدکہناتھاکہ ٹیکسٹائل سمیت دیگر شعبوں میں متعدد جرمن کمپنیاں اشتراک کار قابل تحسین امر ہے۔ ملکی ترقی میں خواتین کے معاشی کردار کو بتدریج بڑھانے کیلئے پرعزم ہیں۔ پلگ اینڈ پلے ٹیکسٹائل یونٹس اور گارمنٹس سٹی پراجیکٹس سے خواتین کی معاشی خود محتاری بڑھے گی۔سکلڈ خواتین گارمنٹس انڈسٹری میں شاندار روزگار حاصل کر سکیں گیں۔قائداعظم بزنس پارک کے ووکیشنل ٹریننگ سنٹر میں خواتین کو ٹریننگ کیساتھ ساتھ سکالر شپ بھی دیا جائے گا۔ تمام شعبوں میں خواتین کو بااختیار بنانے کی اہمیت پر بھی زور دے رہے ہیں۔
گفتگوکوجاری رکھتےہوئےاُن کاکہناتھاکہ پنجاب کی تمام انڈسٹریز میں ورکرز سیفٹی اوران کے معاشی اور سماجی حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جارہا ہے۔پنجاب کے سرکاری سکولوں کے طلبہ کی غذائی قلت دور کرنے کیلئے سکول میل(School Meal) پروگرام شروع کررہے ہیں۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پائیدار انرجی کیلئے پاکستان کو 24 ملین یورو فراہم کرنے کے اقدام کو قابل تحسین قرار دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب میں تعلیم اورصحت کے شعبوں میں ریفارمز سے بھی آگاہ کیا۔
جرمن وزیرمسز سوینجا شولزکاکہناتھاکہ انڈسٹری اورسکلڈ لیبر کے پوٹینشل ہونے کی وجہ سے پنجاب قابل ترجیح صوبہ ہے۔پارلیمنٹ،سرکاری دفاتر اوردیگر شعبہ ہائے زندگی میں خواتین کی موجودگی اورشراکت قابل تحسین ہے۔
جرمن وزیرمسز سوینجا شولزنے وزیر اعلیٰ مریم نواز کا شکریہ ادا کیا اور گارمنٹس سٹی پراجیکٹ کو سراہا۔
پاکستان میں جرمنی کے سفیر الفرڈ گینتھرگراناس،سینئرپالیسی آفیسر انٹونیا فیلیسیٹاس پیٹرز،جرمن پارلیمنٹ کے ارکان کانٹ گیرس چاؤ، جرگن کرٹز بھی وفد میں شامل، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان اور ایڈیشنل سیکرٹری سارہ حیات بھی موجود تھیں ۔

Leave a reply