مزاح کے بے تاج بادشاہ لیجنڈ فنکار معین اختر کی آج 14 ویں برسی

0
8

مزاح کے بے تاج بادشاہ معین اخترکوہم سے بچھڑے 14برس بیت گئے۔معین اختر کے طنز ومزاح سے بھرپور جملوں نے تہذیب کا ایک نیا پہلو متعارف کروایا۔
معین اختر 24 دسمبر 1950 کو کراچی میں پیدا ہوئے، انہوں نے 1966ء میں 16 سال کی عمر میں پاکستان ٹیلی ویژن سے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز کیا۔ ان کے مشہورٹی وی ڈراموں میں آنگن ٹیڑھا، انتظار فرمائیے، بندر روڈ سے کیماڑی، ہاف پلیٹ اور عید ٹرین نمایاں ہیں۔ ڈرامہ روزی میں ان کا کردار شاید کبھی نہ بھلایا جا سکے۔
سٹیج، ٹیلی ویژن اور تھیٹر کے مایہ ناز فنکار معین اختر22 اپریل2011کو حرکت قلب بند ہونے کے سبب کراچی میں انتقال کر گئے۔وہ اپنی فنکاری سے تقریباً چار دہائیوں تک مداحوں کے چہروں پر قہقہے بکھیرتے رہے۔
انہوں نے جہاں لوزٹاک، ففٹی ففٹی، شو ٹائم اوریس سر نو سر جیسے کامیاب مزاحیہ ٹی وی شو کیے، وہیں روزی، سچ مچ، ہاف پلیٹ، ڈالرمین اور عید ٹرین سمیت متعد د ڈراما سیریلز میں بھی اداکاری کے جوہر بھی دکھائے،ان کی فنی خدمات کے اعتراف میں انہیں تمغہ برائے حسن کارکردگی اور ستارہ امتیاز عطا کیا گیا۔

Leave a reply