مسائل پرسنجیدگی سےغورکیاہوتاتومشرقی پاکستان کبھی الگ نہ ہوتا،فاروق ستار
ایم کیوایم کےرہنماڈاکٹرفاروق ستارنےکہاہےکہ ہم نےاگرمسائل پرسنجیدگی سےغورکیاہوتاتومشرقی پاکستان کبھی ہم سےالگ نہ ہوتا۔
قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتےہوئےرہنما ایم کیو ایم ڈاکٹرفاروق ستار کا کہنا تھاکہ قانون سازی ہو یا آئینی ترمیم اس کا طریقہ کار ہےآئین سازی کے لیے تمام نکات سامنے آ چکے،اتوار کو اجلاس بھی بلا لیا گیاجب تمام نکات ویسے ہی سامنے آ گئے تھے تو خصوصی کمیٹی میں اسے لے آنا چاہئے تھا،اگر آپ مکمل مسودہ لے آتے تو ایک ورکنگ پیپر تو سامنے لایا جا سکتا ہے۔
فاروق ستارکامزیدکہناتھاکہ ہم بطور حلیف بھی تحفظات رکھتے ہیں عدلیہ کے اراکین بھی اس ترمیم سے اختلاف نہیں رکھتے ہوں گے،ہم نے پہلے بھی کہا تھا کہ عدلیہ بحالی تحریک کے مقاصد اور ہیں مولانا فضل الرحمن نے بھی اسی طرح کے خیالات کا اظہار کیا۔جو بھی ترامیم لا رہے ہیں اس میں ایم کیو ایم کے مقامی حکومتوں کو مضبوط بنانے کی ترامیم بھی شامل کی جائیں۔ہم ن لیگ کے اتحادی ہیں مگر ہماری اپنی شناخت ہےہمارے ساتھ رانا ثنا اللہ مصالحت کار ہیں۔ مگر انہوں نے ہم سے ایک بار بھی رابطہ نہیں کیاہم نے اگر مسائل پہ سنجیدگی سے غور کیا ہوتا تو مشرقی پاکستان کبھی ہم سے الگ نہ ہوتا۔
آئیڈیاز 2024: جدید ترین ڈاگ روبوٹ نے سب کو حیران کر دیا
نومبر 23, 2024سندھ میں دوبارہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ 8 دسمبر کو ہو گا
نومبر 23, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
26ویں آئینی ترمیم منظور،ججزتقرری کی تفصیلا ت سامنےآگئیں
اکتوبر 21, 2024 -
کراچی میں تیز ہواؤں کی رفتار کا امکان
فروری 27, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔