ایام حج قریب آتے ہی زائرین کی تعداد میں اضافہ ہوگیا۔
گزشتہ ہفتے روضہ رسول اور مسجد نبوی میں کتنے لاکھ زائرین نے حاضری دی؟۔ مسجد نبوی کے انتظامی امور کی نگران جنرل اتھارٹی نے تازہ ترین اعدادو شمار جاری کردیے۔
مسجد نبوی کے انتظامی امور کی نگران جنرل اتھارٹی کے اعدادو شمار کے مطابق مسجد نبوی میں گزشتہ ہفتے کے دوران 78 لاکھ 8 ہزار سے زیادہ نمازیوں اور زائرین نے نماز ادا کی اور روضہ رسول پر حاضری کا شرف حاصل کیا۔روضہ رسول اور مسجد نبوی آنیوالے نمازیوں اور زائرین کی خدمت اور دیکھ بھال کیلئے فول پروف سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔
سعودی اتھارٹی کی کے مطابق 5 لاکھ 50 ہزار سے زائد زائرین نے روضہ رسول اور اصحاب کبار کی آخری آرام گاہوں پر حاضری دی، تین لاکھ سے زائد مرد اور خواتین زائرین نے ہجوم کو منظم کرنے اور مردوں اور عورتوں کے آنے کے اوقات کے مطابق الروضہ شریف میں نوافل ادا کیے۔
گزشتہ ہفتے کے دوران 13 ہزار 436معمر افراد اور معذور افراد نے مسجد نبوی میں اپنے لیے مختص کردہ خدمات سے استفادہ کیا اور متعدد زبانوں میں مواصلاتی خدمات سے استفادہ کرنیوالوں کی تعداد مختلف ممالک کے3 لاکھ سے زائد زائرین تک پہنچ گئی، جبکہ 13 ہزار507افراد نے مسجد نبویؐ کی لائبریری سے استفادہ کیا۔
فیلڈ سروسز میں 3 لاکھ 16 ہزار سے زائد مستحقین کو مقامی رہنمائی کی خدمات فراہم کی گئی، جبکہ مسجد نبوی کے صحن اور دروازوں کے درمیان نقل و حمل کی خدمات 69 ہزار سے زائد زائرین کو فراہم کی گئیں،ایک لاکھ 36 ہزار سے زائد زمزم کے پانی کی بوتلیں فراہم کی گئیں۔اس کے علاوہ 54 ہزار 216 روزہ دار زائرین کو افطاری کا سامان بھی فراہم کیا گیا۔
ٹرمپ نےانوکھااعزازاپنےنام کرلیا
نومبر 21, 2024برطانیہ میں شدیدبرفباری اور سردی، ہر طرف سفیدی چھا گئی
نومبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔