مصنوعی ذہانت کے دور میں کون سے 3 کیریئر محفوظ ترین ہیں؟

0
14

مصنوعی ذہانت کے دور میں کون سے 3 کیریئر محفوظ ہیں؟مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس کی پیشگوئی نے سب کو حیران کر دیا۔
مصنوعی ذہانت موجودہ دور کی اہم ترین پیشرفت ہے، جہاں اس کی مدد سے گھنٹوں کا کام منٹوں میں ہوجاتا ہے، وہیں یہ افرادی قوت کو بھی کم کر دیتی ہے، یہی وجہ ہے کہ بل گیٹس کافی عرصہ سے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی)کو موجودہ عہد کی اہم ترین پیشرفت قرار دے رہے ہیں۔
انہوں نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں مصنوعی ذہانت کے حوالے سے اپنے خیالات کا ایک بار پھر اظہار کیا ہے۔
بل گیٹس کا کہنا ہےکہ اے آئی کی وجہ سے دنیا کے متعدد ورکرز متاثر ہوسکتے ہیں، مگر 3 شعبے ایسے ہیں، جن میں کام کرنیوالے افراد متاثر نہیں ہوں گے، یعنی3 کیرئیر اے آئی سے محفوظ رہیں گے، جن میں بائیولوجسٹ اور توانائی کے ماہرین ، نیز پروگرامرز شامل ہیں۔
بل گیٹس کے مطابق بائیولوجسٹ انسانی ارتقا اور دیگر معاملات پر تخلیقی انداز سے کام کرتے ہیں۔ اے آئی، تحقیق اور تفصیلات کا تجزیہ کرنے کیلئے بہترین ہے، مگر انسانی دماغ سوچنے اور دیگر معاملات میں اس پر سبقت رکھتا ہے۔
اسی طرح ماہرین توانائی اورکمپیوٹر پروگرامرز بھی اے آئی کے پھیلاؤ سے محفوظ رہیں گے ،کیونکہ ان کے کام کرنے کا طریقہ بھی اس ٹیکنالوجی کے طریقہ کار سے کافی مختلف ہے۔
بل گیٹس کے بقول اے آئی ان خوبیوں سے محروم ہے، جو انسانی دماغ کو حاصل ہیں اورانسان پیچیدہ سافٹ ویئر تیار کرسکتے ہیں یا عالمی توانائی کی طلب کے مطابق خود کو ڈھال سکتے ہیں۔
بل گیٹس کے مطابق مستقبل میں ایتھلیٹس کا روزگار بھی مصنوعی ذہانت سے مکمل طور پر محفوظ رہے گا۔

Leave a reply