مظاہرین کے ریڈزون میں داخل ہونے کے باوجود تحمل کا مظاہرہ کیا، اسحاق ڈار

0
12

ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈارنےکہاہےکہ مظاہرین کے ریڈزون میں داخل ہونے کے باوجود تحمل کا مظاہرہ کیا۔
اسلام آبادمیں غیرملکی سفیروں کوبریفنگ دیتےہوئےڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈارکاکہناتھاکہ ریڈ زون کی سیکیورٹی سے متعلق خصوصی قوانین نافذ کیے گئے، اسلام آباد میں کسی بھی احتجاج کے لیے مقامات کا تعین کیا گیا ہے، قانون کے مطابق ریڈ زون میں کوئی احتجاج نہیں کیا جاسکتا۔ اسلام آباد ریڈ زون کی سیکیورٹی ہماری ترجیح رہی ہے۔
نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مظاہرین کو دارالحکومت میں کھلی چھوٹ دینے کے متحمل نہیں ہوسکتے تھے، مظاہرین کے ریڈزون میں داخل ہونے کے باوجود تحمل کا مظاہرہ کیا، سیکیورٹی فورسز کے پاس آتشیں اسلحہ نہیں تھا، صرف آنسوگیس، واٹرکینن اور لاٹھیاں تھیں جب کہ سفارتی مشنز اور اہم عمارتوں کے تحفظ کے لئےآرٹیکل 245 کے تحت فوج تعینات کی۔
گفتگوکوجاری رکھتےہوئےاُن کاکہناتھاکہ سوشل میڈیا ایک لعنت ہے اور اپوزیشن فیک نیوز پھیلانے میں ماہر ہے۔ بدقسمتی سے بہت ابہام پھیل گیا ہے اس لیے حکومت کو وضاحت کرنا پڑرہی ہے۔
ڈپٹی وزیراعظم کامزیدکہناتھاکہ 24 نومبر کو غیر ملکی وفد پاکستان کے دورے پر تھا، ایک جماعت نے حیران کن طور پر 24 نومبر کے اہم موقع پر احتجاج کا اعلان کیا، ماضی میں اس جماعت نے انتخابات میں دھاندلی کے الزام پر احتجاج کیا۔
اُن کاکہناتھاکہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق پی ٹی آئی کو سنگجانی پر احتجاج کا کہا، سیاسی جماعت نے ریڈ زون میں ہی احتجاج کرنے پر بے جا اصرار کیا، تمام ترکوششوں کے باوجود سیاسی جماعت ضد پر اڑی رہی۔

Leave a reply