معروف اداکارہ عائشہ عمر نے پیچیدہ میڈیکل سرجری کے بعد انڈسٹری سے چاہ ماہ وقفہ لینے کا اعلان کردیا
لاہور:(پاکستان ٹوڈے) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائشہ عمر نے پیچیدہ میڈیکل سرجری کے بعد انڈسٹری سے چاہ ماہ وقفہ لینے کا اعلان کردیا۔
سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم انسٹاگرام پر طویل پوسٹ میں اداکارہ عائشہ عمر نے مداحوں کو خبر دی کہ یکم رمضان کو ان کی سرجری ہو گئی ہے اور وہ اب روبصحت ہیں۔
عائشہ عمر نے بتایا کہ 8 برس قبل ایک ایکسیڈنٹ میں ان کے کولربون اور شولڈر بلیڈ کی ہڈیاں ٹوٹ گئی تھیں اور وہ کافی عرصے سے اس تکلیف کے ساتھ کام کر رہی تھیں۔
انہوں نے بتایا کہ طویل عرصے کے بعد انہوں نے ہمت جمع کر کے اپنی سرجری کرالی ہے اور اب وہ بہتر محسوس کررہی ہیں۔ اداکارہ نے بتایا کہ سرجری کے بعد وہ تین سے چار ماہ تک کیمرے سے دور رہیں گی اور صرف میوزک آئیڈیاز، سکرپٹس اور اپنے برانڈز کیلئے کام کریں گی۔ عائشہ عمر کی سوشل میڈیا پوسٹ پر مداح ان کی صحت یابی کیلئے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کررہے ہیں۔
مجھےشرمندگی ہے،کامیڈی نائٹس ود کپل میں کام کیا ،نسیم وکی
دسمبر 21, 2024ندایاسرنےشوہریاسرنوازکودوسری شادی کیلئےبڑی شرط عائدکردی
دسمبر 19, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
مہنگائی سےستائےعوام کوبجلی کاایک اورجھٹکا
نومبر 5, 2024 -
سرکاری سکولو ں میں سولر لگانے کا منصوبہ
اپریل 22, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔