معرکہ حق میں تاریخی فتح،سیف سٹی میں یوم تشکرکی خصوصی تقریب

0
6

ملک بھر میں یوم تشکرکےموقع پروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر سیف سٹی میں معرکہ حق میں تاریخی فتح پر یوم تشکر کی خصوصی تقریب کاانعقادکیاگیا۔
یوم تشکر پر سیف سٹی کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ وال پرافواجِ پاکستان کی بے مثال جرات اور وطن سے والہانہ محبت کو بھرپور انداز میں سلامِ پیش کیا گیا،آپریشن کمانڈر آئی سی تھری اور تمام یونٹس کے سربراہان نے شہداء کے لیے خصوصی دعا کی ۔
سیف سٹی افسران و سٹاف نے پاکستان اور افواجِ پاکستان کے حق میں پرجوش نعرے بھی لگائے۔
اس موقع پرایم ڈی سیف سٹی کاکہناتھاکہ معرکۂ حق میں بھارت کے خلاف تاریخی فتح پر پوری قوم خوشی سے سرشار ہے۔پاک فوج، پولیس اور تمام سیکیورٹی فورسز ملکی سلامتی کے دفاع میں متحد ہیں ۔
ترجمان سیف سٹی کاکہناتھاکہ یوم تشکر کے موقع پر لاہور سمیت پنجاب بھر میں جاری تقاریب اور ریلیوں کی سیف سٹی کیمروں سے سرویلنس جاری ہے،سیف سٹی ملک کی بقا اور سالمیت کے تحفظ میں افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ ہے۔

Leave a reply