معطل ارکان کی نااہلی کامعاملہ،حکومتی اوراپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹی کااجلاس طلب

0
5

26معطل ارکان کی نااہلی کےمعاملےپرحکومتی اوراپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹی کااجلاس کل طلب کرلیاگیا۔
پنجاب اسمبلی میں حکومت اوراپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹی کااجلاس کل طلب کرلیا گیا، اجلاس رانامحمد اقبال کی زیرصدارت 4بجےنئی اسمبلی کی عمارت میں ہوگا۔
واضح رہےکہ سپیکرپنجاب اسمبلی نےدوران اجلاس شورشرابہ کرنےپراپوزیشن کے 26ارکان کومعطل کردیاتھاجن کی بحالی کےلئےحکومت اوراپوزیشن کی جانب سے مذاکراتی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے،جن کےابھی تک دودورہوچکےہیں لیکن دونوں جانب سے ڈیڈلاک برقرارہے۔

Leave a reply