ملکی معیشت کیلئےاچھی خبر:ایشیائی ترقیاتی بینک کی 80کروڑڈالرقرض کی منظوری

0
2

ملکی معیشت کیلئےاچھی خبر،ایشیائی ترقیاتی بینک نےپاکستان کےلئے 80کروڑڈالرقرض کی منظوری دےدی۔
پاکستان کی کمرشل بینکوں سےایک ارب ڈالرقرض کی راہ ہموارہوگئی،جس کااعلامیہ جاری کردیاگیا۔
اعلامیہ کےمطابق اےڈی بی نےپہلی بارپاکستان کیلئےپالیسی بنیادپر 50کروڑ ڈالرکی گارنٹی دی،ایشیائی ترقیاتی بینک نےپاکستان کیلئے80کروڑڈالرقرض کی منظوری دی ہے،30کروڑڈالرپالیسی قرض اور 50 کروڑڈالرپالیسی کی بنیادپرگارنٹی ہے،پاکستان کوگارنٹی سےکمرشل بینکوں سے1ارب ڈالرفنانسنگ دستیاب ہوسکےگی۔
اعلامیہ میں کہاگیاکہ پاکستان کوامدادسےمالی استحکام کومزیدمضبوط بنانےمیں مددملےگی،پاکستان کے میکرواکنامک حالات میں بہتری آئی ہے، امداد سے حکومت کوپالیسی اورادارہ جاتی اصلاحات میں مدد ملےگی،پروگرام کےتحت ٹیکس پالیسی ،انتظامی اورعملدرآمدمیں بہتری کی جائےگی،حکومت مشرق وسطی کےبینکوں سے1ارب ڈالرقرض کےحصول کیلئےکوشش کررہی تھی،بینکوں نےشرط رکھی تھی قرض کی گارنٹی کسی مالیاتی ادارےسےفراہم کرائی جائے،قرض سےزرمبادلہ ذخائرآئی ایم ایف کی شرائط کےتحت بڑھانےمیں مددملےگی۔

Leave a reply