
پاکستان شوبزانڈسٹری کےمعروف اداکارمنیب بٹ شادیوں میں کھاناضائع کرنےوالےمہمانوں پربرس پڑے۔
اداکارہ ایمن خان کےشوہراداکارمنیب بٹ نےحال میں اپنےسالےمعاذخان کی شادی کی تقریب کےموقع پر کھاناضائع کرنےوالےمہمانوں پروی لاگ کرتےہوئےدکھایاکےکھانےکی میزپرکھانےسےبھری پلیٹیں پڑی ہوئی ہیں ،کوئی کھاناکھانےوالا موجودنہیں ہے،اُنہوں نےمیز پر رکھی کھانے سے بھری پلیٹوں کی طرف توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ کسی بھی شادی میں کھانا کبھی کم نہیں پڑتا بلکہ لوگ کھانا ضائع کرتے ہیں اس لئے کم پڑتا ہے۔
منیب بٹ نے کہا مہمانوں نے ضرورت سے زیادہ کھانا نکال لیا اور پھر اسے یوں ہی چھوڑ دیا اب یہ کھانا ضائع ہوگا۔
اداکارنےمزیدکہاکہ شادی میں آنے کا مطلب ہرگز یہ نہیں ہوتا کہ آپ کھانا نکالو اور آدھا کھاؤ آدھا چھوڑ دو۔جس کا کلپ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے منیب بٹ کو سراہا جارہا ہے اور صارفین بھی کھانے ضائع کرنے والوں پر تنقیدی تبصرے کر رہے ہیں۔
بیٹی سے مل کرپھرجوان ہوگئی ہوں،نشوبیگم
جنوری 26, 2026
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
پی سی بی نےفخر، امام اور نوازکوسینٹرل کنٹریکٹ سےآؤٹ کردیا
اکتوبر 28, 2024 -
وزیراعلیٰ کےاستعفیٰ کامعاملہ:گنڈاپورکوعدم اعتمادسےہٹانےکافیصلہ
اکتوبر 11, 2025 -
اسلام آبادہائیکورٹ بینچزتبدیلی تنازع،ایک اوراہم فیصلہ جاری
اپریل 11, 2025
اہم خبریں
سائنس/فیچر

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














