منی لانڈرنگ اور آن لائن جوا،یوٹیوبرڈکی بھائی گرفتار،سخت سزااورجرمانے کا امکان

0
2

یوٹیوبرسعدالرحمان عرف ڈکی بھائی کومنی لانڈرنگ اورآن لائن جوےکےکیس میں سخت سزااور جرمانے کاامکان ہے۔
16اگست کی شب لاہور ایئرپورٹ سے یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کو نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے حراست میں لیاتھا۔ڈکی بھائی پرمنی لانڈرنگ اورآن لائن جوئے کی ترغیب اور فحش مواد پھیلانے کے سنگین الزامات ہیں۔
پولیس کاکہنا ہے کہ ایف آئی آر کے مطابق ڈکی بھائی نے سوشل میڈیا پر غیر قانونی جوئے کی ایپس کو فروغ دیا۔ان کے موبائل سے مشکوک واٹس ایپ نمبرز اور غیر قانونی ادائیگیوں کے شواہد بھی ملے ہیں۔
تحقیقات کے دوران ان کے اثاثوں کی چھان بین بھی جاری ہے۔
وکلاکےمطابق کیس کی دفعات پرڈکی بھائی کو7سال قیدکی سزاہوگی۔ قید کیساتھ 1کروڑجرمانہ بھی ہوگا۔

Leave a reply