
راسخ الٰہی اورزاراالٰہی سمیت دیگرکےخلاف منی لانڈرنگ کیس میں عدالت نےاہم ہدایت کردی۔
ایف آئی اےمنی لانڈرنگ کےمقدمےسےمتعلق راسخ الٰہی اورزاراالٰہی سمیت دیگرکی عبوری ضمانتیں خارج کرانےکی درخواستوں پرسماعت لاہورہائیکورٹ کےجسٹس شہرام سرور چودھری کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نےکی ۔
راسخ الٰہی اورزاراالٰہی نےعدالت میں پیش ہوکرحاضری مکمل کروائی اورملزمہ سارہ انور عدالت میں پیش نہ ہوئی،جس پرعدالت نےآئندہ سماعت پر سارہ انور کو عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 24 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔
یاد رہے کہ ایف آئی اے نے عبوری ضمانت منظوری کا اقدام چیلنج کر رکھا ہے۔
ایف آئی اےنےدرخواست میں موقف اختیارکیاہےکہ ٹرائل کورٹ نے عبوری ضمانتیں قانون کے برعکس کنفرم کیں، عدالت عبوری ضمانتیں منظور کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔