مودی ٹرمپ ملاقات کااعلامیہ گمراہ کن،سفارتی اخلاقیات کےمنافی ہے،ترجمان دفترخارجہ

0
14

ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان نےکہاہے کہ مودی ٹرمپ ملاقات کااعلامیہ گمراہ کن،سفارتی اخلاقیات کےمنافی ہے۔
ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان کا ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہناتھاکہ انسداددہشتگردی کیلئےپاک امریکہ تعاون کونظراندازکیاگیا،پاکستان نےبھارت کوجدیددفاعی ٹیکنالوجی فراہم کرنےپرتشویش کااظہارکیا۔پاکستان نےمسئلہ کشمیرپرامریکی چشم پوشی کاسوال بھی اٹھادیا۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ افغانستان میں کالعدم ٹی ٹی پی کی موجودگی بڑامسئلہ ہے ،پاکستان سعودیہ اورفلسطینیوں کیخلاف اسرائیلی عزائم کی مذمت کرتاہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کاکہناتھاکہ دہشتگردی کے خلاف پاکستان اور امریکا کے تعاون کے باوجود مشترکہ اعلامیے میں ایسا حوالہ آجانا حیران کن ہے، کسی مشترکہ بیان میں ایسے حوالے کو شامل کرا کر بھارت کی جانب سے دہشتگردی کی سرپرستی، محفوظ پناہ گاہوں اور اپنی سرحدوں سے باہر نکل کر ماوارائے عدالت قتل کی وارداتوں پر پردہ نہیں ڈالا جاسکتا ۔

Leave a reply