مہنگائی سےپریشان صارفین کیلئےخوشخبری،بجلی کی قیمت میں کمی کاامکان

0
5

مہنگائی سےپریشان صارفین کیلئے خوشخبری،بجلی کی قیمت میں کمی کاامکان ،نیپرا نے حکومتی درخواست منظورکرلی۔
کراچی سمیت ملک بھرکےبجلی صارفین کےلئےاچھی خبر،نیپرانےبجلی کےبنیادی ٹیرف میں کمی کی حکومتی درخواست منظورکرلی۔نیپرانےفیصلہ نوٹیفکیشن کےلئے وفاقی حکومت کوبھجوادیا۔
اگرحکومت نوٹیفکیشن کردیتی ہےتوبجلی صارفین کیلئےبنیادی ٹیرف اوسط ایک روپے14پیسےفی یونٹ کمی ہوگی،بجلی کےبنیادی ٹیرف میں زیادہ سےزیادہ ایک روپے16پیسےفی یونٹ تک کمی ہوگی۔
نیپرانےیکم جولائی2025سےبنیادی ٹیرف میں کمی کی حکومتی درخواست کی منظوری دی۔پاورڈویژن نےملک بھرمیں یکساں ٹیرف کیلئےدرخواست نیپرامیں دائرکی تھی۔

Leave a reply