
پاکستان شوبزانڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات نےشادی کےلئےدولہاکی خصوصی بتادیں۔
حال ہی میں اداکارہ نےشوبزمیگزین کوایک انٹرویودیاجس میں مہوش حیات نے شوبزکیرئیراورنجی زندگی کےبارےمیں تفصیل سےگفتگوکی۔سوال وجواب کا سلسلہ جاری تھاکہ اداکارہ نےمیزبان کےساتھ اپنے مستقبل کاپلان بھی شیئر کیا ،مہوش حیات نےبتایاکہ اداکاری کےبعدمستقبل میں ہدایتکاری کا ارادہ رکھتی ہیں،وہ شوٹنگ کےدوران ڈراموں کے سیٹ پر ہدایتکاروں کے کام کو غور سے دیکھتی ہیں اور چھوٹی سے چھوٹی بات نوٹ کرتی ہیں تاکہ وہ باتیں مستقبل میں ان کے کام آسکیں۔
ایک سوال کے جواب میں مہوش حیات کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مردوں کو تو یہ اجازت ہے کہ وہ باوقار طریقے سے عمر رسیدہ ہوں، کئی مرد بڑی عمر کے باوجود کم عمر لڑکیوں کے ساتھ اسکرین پر نظر آتے ہیں اور اس پر معاشرے کو کوئی اعتراض نہیں ہوتا، لیکن اداکاراؤں کے لیے یہ معیار مختلف ہے، ان سے توقع کی جاتی ہے کہ وقت ان کے لیے رک جائے۔
ان کے مطابق مغرب میں ایسا نہیں ہوتا، عمر پر ضرورت سے زیادہ زور ہمارے معاشرے میں دیا جاتا ہے، معلوم نہیں کہ ایک اداکارہ کی عمر کے بارے میں ہم اتنی فکر کیوں کرتے ہیں، حتیٰ کہ اس کی مہارت، محنت اور صلاحیت کو نظر انداز کرکے صرف عمر کو موضوعِ بحث بنایا جاتا ہے۔
گفتگوکوجاری رکھتےہوئےاداکارہ کاکہناتھاکہ عمرکابڑھناقدرتی عمل ہےجوکہ کسی کےبھی اختیارمیں نہیں ،ہر انسان ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑا ہوتا جا رہا ہے، جو لوگ اداکاراؤں کی عمر پر تنقید کرتے ہیں، وہ خود بھی اسی عمل سے گزریں گے چنانچہ اس حوالے سے خواتین اداکاراؤں سے غیرمنصفانہ توقعات رکھنا درست نہیں۔
میزبان کےسوال کےجواب میں اداکارہ کاکہناتھاکہ زیادہ نہیں، مگر کچھ حد تک رومانوی ضرور ہوں، وہ حقیقت پسند ہیں اور ایک ایسے شخص سے شادی کرنا چاہتی ہیں جو ان کی زندگی میں سکون لائے اور جس پر انہیں مکمل اعتماد ہو۔
شادی کےسوال پرمہوش نےبڑاہی دلچسپ اورانوکھاجواب دیاجس پرمیزبان بھی دنگ رہےگئے،اداکارہ نےکہاکہ شادی ایک جُوا ہے اور وہ اس معاملے میں کبھی جلد بازی نہیں کریں گی۔
اداکارہ شیفالی کی موت کیسےہوئی؟اہم شواہدمل گئے
جولائی 1, 2025یوٹیوبررجب کےگھرپرفائرنگ،ملزمان فرار،مقدمہ درج
جون 28, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
مناسک حج کےلئے لاکھوں عازمین منٰی پہنچ گئے
جون 14, 2024 -
ہمیں اپنی کارکردگی میں بہتری لانےکی ضرورت ہے،نداڈار
جولائی 27, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔