24 نومبر ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی کا دن ہوگا، بیرسٹرسیف

0
12

مشیراطلاعات خیبرپختونخوابیرسٹرڈاکٹرسیف نےکہاہےکہ24 نومبر ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی کا دن ہوگا۔
اپنےایک بیان میں مشیراطلاعات بیرسٹرڈاکٹرسیف کاکہناتھاکہ خیبر پختونخوا کے تمام حلقوں میں احتجاج کے لئے زور وشور سے تیاریاں جاری ہیں، وزیراعلیٰ نے تمام منتخب نمائندگان کو اپنے حلقوں میں مہم تیز کرنے کی ہدایت کی ہے، حلقوں میں24 نومبر کی تیاری کے لئے ریلیوں اور کارنر میٹنگز کا بندوبست کیا جارہا ہے۔
بیرسٹر سیف کامزیدکہناتھاکہ ہر حلقے سے منتخب نمائندوں کی سربراہی میں ہزاروں کا قافلہ نکلیں گا،موٹروے پر تمام قافلے جمع ہوکر علی امین گنڈاپور کی سربراہی میں اسلام آباد کی طرف گامزن ہوں گے، مینڈیٹ چور حکومت کو چاروں طرف سے گھیرے میں لے کر دھڑن تختہ کیا جائیگا،24 نومبر ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی کا دن ہوگا، جعلی حکومت فسطائیت سے پرہیز کریں ورنہ نتائج بھگتنا ہوں گے۔

Leave a reply