فیس بک کےصارفین حیران ،میٹا کا فیس بک میں چند بڑی تبدیلیاں متعارف کروانے کا اعلان،مارک زکر برگ کا کہنا ہے کہ فیس بک میں بہت جلد چند بڑی تبدیلیاں نظر آئیں گی۔
میٹا کمپنی کی گزشتہ سال کی کارکردگی رپورٹ جاری کرتے ہوئے مارک زکربرگ نے عندیہ دیا ہے کہ فیس بک میں چند بڑی تبدیلیوں کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے، تاکہ یہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایک بار پھر ماضی جیسا بہترین محسوس ہو، فیس بک 3 ارب سے زائد صارفین کی زندگی کا ایک اہم حصہ ہے اور کمپنی کی جانب سے اسے ثقافتی طور پر زیادہ بااثر بنانے کیلئے کام کیا جا رہا ہے اور آئندہ 12 ماہ کے دوران کمپنی کی جانب سے پلیٹ فارم کو مکمل طور پر بدلنے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔
مارک زکربرگ کے مطابق میٹا کی جانب سے فیس بک کو بہتر بنانے کیلئے درکار تبدیلیوں کیلئے مختصر المدت کاروباری اشتہارات کی قربانی دی جاسکتی ہے۔ فیس بک پر صارفین کی جانب سے ویڈیوز دیکھنے کے وقت کی شرح میں ایک سال کے دوران دوگنا اضافہ ہوا ہے، لہٰذا میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ کو توقع ہے کہ انسٹا گرام اور فیس بک میں ریلز کو دیکھنے کی شرح میں مزید اضافہ ہوگا۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
بلوچستان: پرنسز آف ہوپ کا مجسمہ کتنا قدیم ہے ؟
جون 25, 2024 -
انکم ٹیکس گوشوارےجمع کروانےکی تاریخ میں ایک بارپھرتوسیع
اکتوبر 15, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔