میکال ذوالفقار کو لائیو شو میں شادی کی پیشکش ،اداکارنےردعمل دیدیا

0
35

پاکستان شوبزانڈسٹری کےمعروف اداکارمیکال ذوالفقارکولائیوشوکےدوران ایک جذباتی مداح لڑکی نے شادی کی پیشکش کی،جس پراداکارنےردعمل دےدیا۔
حال ہی میں معروف اداکار میکال ذوالفقار نےایک نجی ٹی وی کےشومیں بطور مہمان شرکت کی،جہاں پر اداکارسےاُن کی نجی زندگی اورکیرئیرکےبارےمیں سوال وجواب کئےگئے،جن کےاُنہوں نےبڑےہی دلچسپ جواب دئیے۔
شومیں لائیوکالزکاسلسلہ شروع ہواتومیکال ذوالفقارکی ایک دیوانی مداح نے کال کر کے لائیو شوکےدوران اداکار سے اپنی پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے میکال کوشادی کی پیشکش کردی۔
اس پیشکش پرمیکال تومسکراتےرہےمگرشوہوسٹ نےبڑی حیرانی کا اظہار کیا اور کال کوکاٹ دی۔بعدمیں شومیزبان نےمیکال ذوالفقارکواس پرردعمل دینےکےبارےمیں کہاتواداکارنےجواب دیاکہ ’اس طرح کی باتیں فون پر نہیں کی جاتیں۔ میں آپ سے جب بھی ملوں گا تو جواب دوں گا، لیکن میں خوش ہوا‘۔
دوسری جانب میزبان نے مداحوں کو اپنے جذبات پر قابو رکھنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ ان کی عام نہیں بلکہ رمضان ٹرانسمیشن ہے اس کا احترام کریں۔

Leave a reply