(پاکستان ٹوڈے) مرغزاروں کی سرزمین مانسہرہ کےمعروف تفریحی وسیاحتی مقام ناران کو طویل بندش کے بعد کھول دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ٹورازم پروموشن ایسوسی ایشن آف کاغان کے چیئرمین مطیع اللہ نے اس اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئے ملک بھر کے سیاحوں کو ناران آنے کی دعوت دیدی۔ مانسہرہ کے ڈپٹی کمشنر عدنان خان کا کہنا ہے ملکی و غیر سیاحوں کیلئے وادیٔ ناران تک کی تمام شاہراہوں سے ہر طرح کی رکاوٹیں، جس میں لینڈ سلائیڈنگ اوربرف وغیرہ کو صاف کر کے کھول دیا گیا ہے۔
انتظامیہ کے مطابق جھیل سیف الملوک، بابو سرٹاپ اور بٹہ کنڈی کو جانیوالے راستوں کی بحالی کیلئے دن رات کام جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنرمانسہرہ کا کہنا تھا, کہ مقامِ شکر ہے کہ تمام گلیشیر کلیئر کرلیے گئے ہیں۔ ناران کے مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ وادی میں عام طور پر مئی میں برف باری نہیں ہوتی یا زیادہ نہیں ہوتی، تاہم اب کے مئی کے مہینے میں برفباری نے وادی کے حُسن کودوبالا کردیا ہے۔
مقامی انتظامیہ نے یہاں آنیوالے سیاحوں کو ٹراؤٹ مچھلی کے شکار کی بھی اجازت دیدی ہے۔ مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان دنوں ناران اور اُس سے متصل سیاحتی مقامات کا موسم بہت اچھا ہے۔جھاڑے کی سخت سردیوں کی نسبت یہ موسم ملک بھر سے آنیوالے سیاحوں کیلئے آئیڈیل ہے، برفباری نے وادی کی دل کشی بڑھادی ہے۔
ٹرمپ نےانوکھااعزازاپنےنام کرلیا
نومبر 21, 2024برطانیہ میں شدیدبرفباری اور سردی، ہر طرف سفیدی چھا گئی
نومبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔